تحفظات کی معلومات کے نظام (SIS) ایک داخلی انتظامی بندوبست ہے جو  +UNFCCC REDD کے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کے تناظر میں +REDD تحفاظت کو مدنظر رکھنے اور انکا احترام کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے.

SIS کے پاکستان میں مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔

داخلی اسٹیک ہولڈرز کو معلومات کی فراہمی:

ایس آئی ایس سےتوقع کی جاتی ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کوقابل رسائی معلومات فراہم کی جائیں تاکہ UNFCCC کے +REDD تحفظات کو +REDD عملدرآمد کے دوران مدنظررکھا جائے اور ان کا احترام کیا جائے۔

UNFCCC کو معلومات کی فراہمی:

پاکستان SIS سے جمع کردہ معلومات کو UNFCCC کو فراہم کرنے کےلئے   خلاصہ معلومات کی تیاری کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

FCPF کو معلومات کی فراہمی:

SIS کی جانب سے جمع کردہ معلومات کوتحفظات اور ESMF پرعملدرآمد کے حوالے سے FCPF کو معلومات کی فراہمی کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعدد داخلی مقاصد:

مزید برآں یہ نظام مندرجہ ذیل مقاصد کی تکمل کرے گا۔

+REDD کیلئے داخلی تعاون کا حصول۔ SIS کو نصاب کا حصہ بناتے ہوئے ماہرین جنگلات SIS کو جنگل بانی کے شعبے کے طرح زیادہ سے زیادہ جان پائیں گے.

داخلی مقاصد، جیسے قانون نافذ کرنے، پالیسی سازی اور حکومتی امورکی بہتری میں مدد کے لئے  تازہ ترین معلومات کا یہ مجموعہ فیصلہ سازی اور پالیسی بنانےمیں مدد فراہم کرےگا.

محکمہ جنگلات کے ہرسطح کے حکام کواپنی قیمتیرائے فراہم کرنے کے لئے شفاف اور قابلِ رسائی جگہ فراہم کرے گا.

یہ تصورات اور فلسفیانہ بات چیت کوفروغ دے گا تاکہ تصورات کی بہتر تفہیم اور وضاحت ہو سکے، جیسےکہ قبائلی آبادی اور دیسی علم / سمجھ بوجھ کی مدد سے مبہم، متنازع اور غیر سائنسی نقطہ ہاےٰ نظر کا خاتمہ.

  • یہ صوبائی اور قومی +REDD  کے دفاتر کے درمیان ایک شفاف تعاون کو فروغ دے گا.