پاکستان نے کانکون معاہدوں(Cancun Agreements)  میں قائم کردہ +UNFCCC REDD   تحفظات کو فوری تسلیم کیا، جسکی تشریح متعلقہ قومی اور بین الاقوامی قانونی فریم ورک کی بنیاد پر ، قومی سیاق و سباق کے مطابق کی گئی ہے ۔ تحفظات حقوق پر مبنی طریقہ ہائے کار ہیں جو سماجی اور ماحولیاتی مقاصد اور اصولوں کے طور پر کام کرتے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے کالعدم منفی اثرات کو کم کرنےاور مثبت اثرات میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے.