UNFCCC میں شامل ممالک کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مالی امداد کے ذریعہ اورقسم سےلا تعلق ہو کر +REDD سرگرمیوں کو کنکون میں جماعتوں کی 16 ویں کانفرنس میں منظور کردہ تحفظات کے مطابق نافذ کریں.

ترقی پذیر رکن ملکوں کو یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ انہوں نے +REDD سرگرمیوں پر عملدرآمد کے دوران REDD+ UNFCCC کے سات تحفظات کو کیسے مدنظر رکھا اور انکا احترام کیا۔

ذیل میں پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس سے پتہ چل سکے کہ  +UNFCCC REDD  تحفظات (یا ملک کی مخصوص تحفظات) کومدنظر رکھااور احترام کیا جا رہا ہے.

تحفظ اول

تحفظ اول کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام
کیفیتی (Qualitative):
• +REDD حکمت عملی پر عملدرآمد کو قومی پروگرام برائے جنگلات کے مقاصد کے مطابق بنانے کے بارے میں تفصیل.
• +REDD حکمت عملی پرعملدرآمدکو مختلف بین الاقوامی معاہدوں جن میں پاکستان شمولیت اختیار کر چکا ہے کے مقاصد کے ساتھ مطابقت پذیر بنانے کے بارے میں تفصیل۔

تحفظ دوم

تحفظ دوم کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام

کیفیتی (Qualitative):

• معلومات کی شراکت داری / اشاعت کی سرگرمیوں کی تفصیل ، بشمول معلومات تک رسائی کی درخواستوں اور ان کے ساتھ نمٹنے کی حکمت عملی ۔
• عوام کی طرف سےدی گئ معلومات تک رسائ کی درخواستوں کا ریکارڈ (جس میں مانگی گئ معلومات کی تفصیل بھی شامل ہے)
• معلومات کے حصول کے بارے میں قانونی ڈھانچے اور رسائ کے طریقہ کار میں بہتری کی تفصیل۔
• +REDD کے حوالے سے بدعنوانی کی خاطرحکام کی جانب سے کسی بھی قسم کاانکار یامتعلقہ ایجنسی کی طرف سے بدعنوانی کی تحقیقات اور / یا قانونی چارہ جوئ اور ان کے نتائج ۔
• +REDD  رقومات کے خرچ کی تفصیل (تیاری، عمل درآمد اور نتائج) ۔
• خریداری کے عمل کی شفافیت کی تفصیل (نتائج)۔
• +REDD سےمتعلق موصول شکایتوں کی تفصیل، انکے ازالے کا عمل اور نتائج ۔
• فوائد کے منصفانہ اشتراک، صنفی مساوات اور سماجی عدم مساواتوں سے نمٹنے کے اقدامات۔
• تفصیل/ ثبوت کہ زمین کے استعمال کے موجودہ حقوق کو +REDD پر عملدرآمد کے دوران تسلیم اور محفوظ کیا گیا ہے۔
• اگر قابل اطلاق ہو تو، +REDD کے ہر مداخلتی علاقے کیلیےکی گئ کسی بھی آبادکاری کے عمل کی تفصیل(بشمول اپنایا گیا طریقہ کاراور معاوضہ) ۔

کمیتی (Quantitative):

• معلومات کے حصول کے لئے وصول کی گئ اور نمٹائ گئ درخواستوں کی تعداد (منظورشدہ اور مسترد کی گئی درخواستوں کی فیصد تعداد)۔
• REDD + PAMs کی تشکیل / نفاذمیں معقول طریقے سے شریک اور فائدہ اٹھانے والی خواتین تعداد۔
• +REDD  رقومات (تیاری، عمل درآمد اور نتائج) کے خرچ کا ثبوت (اندرونی اور بیرونی سالانہ آڈٹ، متوقع بجٹ، آڈٹ کردہ اخراجات کی رپورٹیں)
• عمدرآمد کرنے والے حکام کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد (وصول کردہ اور نمٹائ گئ درخواستوں کی تعداد اور +REDD  سے متعلقہ شکایتوں کی وصول کردہ اور ازالہ کردہ درخواستوں کی تعداد، اپیلوں کی تعداد)۔
• +REDD  مداخلت سے پہلے اوربعد میں علاقے میں روایتی حق کے حامل لوگوں کی تعداد۔
• آبادکاریوں کی تعداد (اگر اورجیسے قابل اطلاق ہو)۔
• معاوضہ کی تقسیم کردہ رقم (اگر اورجیسے قابل اطلاق ہو)۔

تحفظ سوم

تحفظ سوم کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام

کیفیتی (Qualitative):

• اس بات کی تفصیل کہ کسطرح +REDD حکمت عملی کی تشکیل اور عملدرآمد میں دیسی (جب قابل اطلاق) اور قبائلی آبادی کوشامل کیا گیا۔
• اس بات کا ثبوت کہ +REDD حکمت عملی کی تشکیل اور عملدرآمد میں دیسی (جب قابل اطلاق) اور قبائلی اور کمزور مقامی کمیونٹی کو +REDD کے فوائد سے خارج نہیں کیا گیا یا انکی حالت بدتر نہیں ہوئ.
• اس بات کی تفصیل کہ (اگر اطلاق ہو تو) کسطرح روائتی علم کو +REDD پر عملدرآمد کے لئے استعمال کیا گیا/ مدد لی گئ.

کمیتی (Quantitative):

• اگر قابل اطلاق ہو تو، +REDD کے مداخلت کے علاقوں میں مقدس علم / طریقوں کے ذرائع کی تعداد (عمل سے پہلے اور بعد میں)۔

تحفظ چہارم

تحفظ چہارم کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام

کیفیتی (Qualitative):

• +REDD حکمت عملی میں شامل ہونے والے اسٹیک ہولڈرز کی عمومی درجہ بندی کی تفصیل(دستاویزات اور اسٹیک ہولڈرز کی میپنگ) اور انکی شمولیت کا طریقہ کار (معلومات جنکا تبادلہ کیا گیا، رائے حاصل کی گئ، کس شکل میں حاصل کی گئی) ۔
• شرکت کے عمل کے نتائج کے بارے میں تفصیل (مثال کے طور پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے خیالات پر غور کر کے عمل درآمد تبدیل/ متاثر ہوا)۔
• شرکت(یا علیحدگی) سے متعلق کسی بھی تنازعے کی تفصیل اور نتائج۔
• شرکت کی سرگرمیوں کی تشکیل ،عملدرآمداور نگرانی کے لئے حکمت عملی (ثقافتی طور پر مناسب معلومات کی پیداوار، صلاحیت سازی، کمزور گروہوں کے لئے منعقد کردہ مخصوص اجلاس)۔
• شرکت کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے PLRs۔
• اگر قابل اطلاق ہو تو، وضاحت کیجیے کہ مداخلت کے علاقوں میں جہاں دیسی باشندے روایتی علاقے پر قابض ہوں، کس طرح آزادانہ، پہلے سے حاصل کردہ رضامندی (FPIC) کا عمل کیا گیا۔
• اگر قابل اطلاق ہو تو، ان عملوں کے نتائج کی تفصیل (جہاں FPIC دی گئی / روک لی گئ) اور کیا وہ +REDD کے عملدرآمد پر اثر اندازہوئے (FPIC کی نشاندہی پرمداخلتوں کو منسوخ کر دیا گیا)۔

کمیتی (Quantitative):

• منعقد ہونے والے اجلاسوں کی تعداد، شرکاء کی تعداد (شرکاء کے درجہ بندی کے مطابق منعقدہ)۔
• جمع کئے گئے نقطہ ہائے نظر کی تعداد (رائے فارم، انٹرویوز، ووٹس، ریکارڈ کردہ اور اشاعت شدہ منٹس)۔
• شرکت کے سلسلے میں درج کردہ شکایات کی تعداد (مقدمات جن کو قبول / مسترد / ازلہ کیا گیا)۔
• ہر مداخلت کے علاقے میں +REDD عملدرآمد میں شامل آئی پیز، کمیونٹی جنگلات / ایسوسی ایشنز، مقامی کمیونٹی اور دیگر کمزورگروہوں کے نمائندوں / ارکان کی تعداد.
• اگر قابل اطلاق ہے تو، پیروی کردہ FPIC عملوں کی تعداد (FPIC عطا کی گئی، FPIC روک لی گئ جس نےمداخلت کو آگے بڑھنے سے روک دیا)۔

تحفظ پنجم

تحفظ پنجم کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام

کیفیتی (Qualitative):

• +REDD مداخلتوں کے قدرتی جنگلات اور / یا حیاتاتی تنوع پر ممکنہ اثرات سے متعلق معلومات (وہ کس حد تک حیاتاتی تنوع کے نقصان یا فائدے کا باعث بنے)۔
• اس بات کی تفصیل کہ کس طرح ہر +REDD مداخلت پر عملدرآمد قدرتی جنگلات کی تبدیلی کا باعث نہیں بنا۔
• اس بات کی تفصیل کہ +REDD مداخلت پر عمل درآمد کے اقدامات کس طرح اندازہ لگائے گئےمعاشرتی، ثقافتی، معاشی اور ماحولیاتی فوائد میں تبدیل ہوئے۔
• اس بات کی تفصیل کہ کس طرح فائدے میں شراکت داری کے انتظام نےکام کیا۔

کمیتی (Quantitative):

•+REDD عملدرآمد سے پہلے اور اس کے بعد ملک کے قدرتی جنگل کے احاطہ پر معلومات (مثال کے طور پر جنگل کی فہرست بندی، +REDD مداخلت کے علاقوںمیں زمین کا احاطہ تبدیل کرنے کا نقشہ، اس بات کی تصدیق کہ پودے لگانے یا دیگر استعمال کے لئے قدرتی جنگلات میں کوئ تبدیلی نہیں کی گئ)۔
• ملازمتوں یا کاروباری اداروں میں روزگار پیدا کرنے، بہتر آمدنی، سماجی خدمات وغیرہ تک رسائی کےاعداد و شمار۔

تحفظ ششم و ہفتم

تحفظ ششم و ہفتم کے لئے فراہم کردہ معلومات کی اقسام
• اس بات کی تفصیل کہ کس طرح استرداد کے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
• اس بات کی تفصیل کہ کس طرح نقل مکانی کے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
• +REDD مداخلت پرعملدرآمد سے گیسوں کی اخراج بندی / کمی۔
• +REDD مداخلت کے عمل سے پہلے اور اس کے بعد ہمسایہ علاقوں میں جنگلات میں کمی کی شرح ۔